مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کا قانونی طور پر برطانیہ میں علاج ممکن نہ ہوا تو کسی دوسرے ملک میں دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا جب علاج مکمل ہو جائے تو نوازشریف واپس آئیں گے۔ نوازشریف ماضی میں بھی وہیں سے علاج کرتے رہے ہیں۔
شاہد خاقان نے کہا کہ باتیں کرنے کی بجائے ان کی طبی رپورٹ کو پڑھا جائے۔ کوویڈ کی وجہ سے ویزے کی مدت میں سب کو توسیع دی ہوئی ہے۔ 6مہینے کا عرصہ گزرجانے کے بعد ٹریبونل میں دیکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر اولاد کی خواہش ہوتی ہے ان کےو الد کو علاج کی اچھی سہولیات ملیں۔
جیل اسپتال نہیں ہوتا۔ جیل میں صحت بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتی ہے۔ جیل میں صحت بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتی ہے۔
کشمیر الیکشن کے متعلق انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بڑے بڑے جلسے پارٹی کی کامیابی ہے۔ کشمیر میں سب سے بہتر اور پرجوش کمپین مسلم لیگ ن کی تھی۔ مریم نواز کے جلسے میں زیادہ لوگ آئے تو پارٹی کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا الیکشن میں ہماری اسٹرٹیجی بہتر ہوتی تو شاید ہم جیت جاتے۔ آئندہ الیکشن میں شہبازشریف بطور پارٹی صدر کمپین چلائیں گے۔
شاہد خاقان نے کہا الیکشن میں جو دھاندلی ہوئی اس پر سب جانتے ہیں۔ ووٹ کو عزت نہیں دیں گے تو ملک آگے نہیں چلے گا۔