رمیز راجہ نے چیئر مین پی سی بی بنتے ہی بڑا اعلان کر دیا، آسٹریلیا کے سابق جارحانہ اوپنر میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ اور جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ورنن فلینڈر کو باولنگ کوچ مقرر کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین رمیز راجہ نے نیوز کانفرنس کے دوران میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کے ناموں کا اعلان کیا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے کوچ ہوں گے۔
میتھیو ہیڈن بائیں ہاتھ کے اوپنربلے باز ہیں اور آسٹریلیا کی طرف سے دو ون ڈے ورلڈ کپ جیت چکے ہیں، انہوں نے 103 ٹیسٹ میچوں میں 50 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 8 ہزار 625 رنز بنائے۔
انہوں نے ٹیسٹ کریئر میں30 سنچریز اور 29 ففٹیز بنائیں۔ ون ڈے میں انہوں نے 161 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 43 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 6 ہزار 133 رنز بنائے۔
میتھیو ہیڈن نے ون ڈے میں 10 سنچریز اور 36 نصف سنچریز بنائیں۔ انہوں نے 9 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور ایک ہزار 632 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ورنن فلینڈر نے 64 ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 24 کی اوسط سے بیٹنگ کرتے ہوئے 1779 رنز بنائے جب کہ 224 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔
ون ڈیز میں انہوں نے 30 بار جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی اور 41 وکٹیں اپنے نام کیں۔
ورنن فیلنڈر نے 64 ٹیسٹ ،30 ون ڈے اور صرف 7 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں ،فیلنڈر نے 224 ٹیسٹ وکٹس، 41 ون ڈے وکٹس اور صرف 4 ٹی ٹوئنٹی وکٹس حاصل کی ہیں۔
میتھیو ہیڈن نے 2009 اور ورنن فیلنڈر نے پچھلےسال ہی ریٹائرمنٹ لی ہے۔