حکومت نے نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا۔
صدر مملکت نے ٹیکس قوانین کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021 پر دستخط کردیے جس کے بعد نیب اور نادراکو ٹیکس دہندگان کی تفصیلات تک رسائی مل گئی۔
آرڈیننس کے تحت جو ٹیکس سے متعلق غلط معلومات دے گا اسے کم از کم 5 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال سزا ہوگی جب کہ ایف بی آر نان فائلر کے ٹیلی فون اور بجلی کے کنکشن منقطع کر سکے گا۔
آرڈیننس کے تحت نان فائلر کو بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم کیا جاسکے گا۔
دوسری جانب آرڈیننس سے پارلیمنٹیرین اور سرکاری افسران کے ٹیکس کی تفصیلات ظاہر کرنے کا استثنیٰ بھی ختم ہوگیا۔