آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گا۔
ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے نام بتائے۔
قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حتمی پلینگ الیون کا اعلان کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑ نے پر سرفراز کو کھلائیں گے۔
خیال رہے کہ روائتی حریفوں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔