پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ یکم نومبر سے کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے 15 فیصد کرائے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔
حکام نے مسافر ٹرینوں میں 10 اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسوں پر ہوگا۔
؎ریلوے انتظامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا جبکہ پرائیویٹ ٹرینوں کی انتظامیہ کو بھی ان ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
خیال رہے 26 اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔