پاکستان میں کورونا کے آغاز کے بعد سے مثبت کیسز کم ترین شرح پر آکر ایک فیصد سے بھی نیچے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید400کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار560ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42ہزار373کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.94 فیصد رہی۔