اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے اور اس دوران وہ کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس میں تاجر برادری کا وفد بھی ملاقات کرے گا اور عمران خان پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
کراچی میں ریپڈ ٹرانزٹ بس منصوبے کے تحت پانچ روٹس کی منصوبہ بندی 2014 میں شروع کی گئی۔ پہلی گرین لائن کا تعمیراتی کام 2016 میں شروع ہوا۔