وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں خریدو فروخت کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر عمران خان دوسروں پر الزام لگا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے والا عمران خان دوسروں پر الزام لگارہا ہے، پیسے دیتے خود پکڑے جائیں، الزام دوسروں پر لگا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزام اور تہمت لگانا بند کرے،اپنا منہ بند کرے، 2018 کا ووٹ چور دوسروں پر کس منہ سے الزام لگا رہا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے الیکشن میں لوگوں کو خریدا، ویڈیو ثبوت ہیں، گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھلے عام پیسے بانٹتے پکڑے گئے، اس کی بھی ویڈیوز موجود ہیں، انہوں نے آزاد جموں وکشمیر کے الیکشن میں وفاداریاں اور ضمیر خریدے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ینیٹ کے الیکشن میں پیسے بانٹتے عمران خان پکڑا گیا، انہوں نے ارکان کی وفاداریاں خریدیں، جہاز بھر بھر کر ارکان کی خریدوفروخت کرتے پکڑے گئے، الزام لگانے سے اور جھوٹ بولنے سے تمہارا سیاہ دھندا چھپ نہیں سکتا۔