پی ٹی آئی حکومت نے سرمایہ کاری سے متعلق بڑا کارنامہ، برٹش ایئرویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق برٹش ایئرویز کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھے گا۔
برطانوی فضائی کمپنی نے 10 سال پہلے پاکستان کےلیے آپریشنز بند کردیئے تھے، برٹش ایئرویز نے 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے بعد اپنا آپریشن معطل کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایئرپورٹس پر فائرنگ اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے بعد کچھ غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشنز معطل کر دیے تھے۔
چار سال قبل ہانگ کانگ کی نجی ایئرلائن کیتھے پیسیفک نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر 8 جون کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ہی اپنا فلائٹ آپریشن غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کردیا تھا۔