سعودی عرب سے ملحقہ یمنی سرحد پر حوثی جنگجوؤں کی پسپائی بعد یمن کی سرکاری فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق یمن میں کئی برسوں سے برسرپیکار حوثی جنگجوؤں کے سعودی عرب کی سرحد سے متصل یمنی علاقے میں قائم ٹھکانے سرکاری فورسز نے جھڑپ کے دوران تباہ کردئیے۔
عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمنی کی سرکاری افواج نے یونٹ 9 اور یونٹ 1 نے سعودی عرب سے متصل سرحدی علاقے صعدہ گورنری، الحشوہ ڈائریکٹوریٹ اور الجوف کے علاقوں میں جنگجوؤں کو ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے۔
یمنی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زید محمد صلاح الشتیوی کا کہنا تھا کہ سرکاری افواج نے اتوار کی شام صعدہ اور الجوف کے درمیان واقع پہاڑی سلسلے میں بنائے گئے حوثیوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر ختم کرکے آزاد کروالیے ہیں۔
یمنی فورسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں کامیابی کے بعد یمنی افواج نے البقع اور الیتیمہ کو ملانے والی اہم شاہراہ پر بھی قبضے میں لے لی ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ شام یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران حوثیوں کے آٹھ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں اور اس کارروائی میں انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے یمن میں برسرپیکار حوثیوں اور یمن کی آئینی حکومت کے درمیان سویڈن میں ہونے والے امن مذاکرات کامیابی سے اختتام پذیر ہوئے ہیں جس میں دونوں فریقین نے تین نکات پر اتفاق رائے کیا تھا۔
خیال رہے کہ یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان سنہ 2016 کے بعد سے یہ پہلے امن مذاکرات ہیں جس کے بعد تین نکات پر اتفاق رائے کیا گیا ہے اگر کسی بھی فریق کی جانب سے کوتاہی یا لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا تو امن مذاکرات تعطلی کا شکار ہوسکتے ہیں۔