معروف ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اداکارہ سعیدہ امتیاز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر سعیدہ امتیاز نے کہا ملک کی خدمت ہم سب پر فرض ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا سیاسی وژن متاثر کن ہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔