سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پریشر میں کمی کے باعث آج صبح آٹھ بجے کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز اب رات کو آٹھ بجے کھلیں گے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج مزید بارہ گھنٹے بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پریشر کی کمی کے باعث گیس کی سپلائی صبح کے بجائے شام آٹھ بجے شروع ہوگی۔
اس سے قبل بدھ کی صبح ہفتہ وار تعطیل کے مطابق بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح جمعرات آٹھ بجے کھلنا تھا لیکن پریشر میں کمی کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز آج رات آٹھ بجے کھولے جائیں گے۔ گیس کی بندش سے کاروبار ٹھپ ہونے لگے۔ ٹرانسپورٹرز کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔