گردوں کے تکلیف دہ دائمی امراض سے بچنا چاہتے ہیں؟
تو ہر ہفتے کچھ مقدار میں مچھلی کھانا عادت بنالیں۔جارج انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اور نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کی مشترکہ
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہفتے میں 2 بار چربی والی مچھلی کھانے سے گردوں کے دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ اس عضو کے افعال بھی عمر گزرنے کے ساتھ متاثر نہیں ہوتے۔
ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں 70 کروڑ کے قریب افراد گردوں کے دائمی امراض کے شکار ہیں۔
ان امراض سے کڈنی فیلیئر اور موت کا خطرہ بڑھتا ہے اور اکثر ان کا علم بھی کافی تاخیر سے ہوتا ہے۔
اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مچھلیوں میں پائے جانے والے اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے زیادہ استعمال سے گردوں کے مسائل کا خطرہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے