پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چودھری لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو شام 6 بجے طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو مقررہ وقت پر لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری پیش
کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی کیس کی سماعت شام 6 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام کو طلب کر لیا۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ایک مقدمہ درج ہوا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو بعد میں سنو ں گا پہلے آرڈر پر عملدرآمد کریں۔ آئی جی کو بلوایا ؟
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی رحیم یار خان سے لاہور سفر کر رہے ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ فواد چودھری جہاں بھی ہے فوری پیش کیا جائے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے فواد چودھری سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میرے علم میں نہیں کہ فواد چودھری کہاں ہیں۔ جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کو طلب کر لیتے ہیں۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے جواب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ میں نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی موجودگی میں پیش کرنے کا حکم دیا۔