کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تھری کا افتتاح کردیا
1100 میگا واٹ کے نیوکلیئر پاور پلانٹ منصوبے کے تھری کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر توانائی خرم دستگیر خان اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد سے گفتگو میں کہنا ہے کہ چین نے بجلی بحران پر قابوپانے میں کلیدی کردارادا کیا ہے ،سی پیک کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری قریبی تعلقات کی عکاس ہے، اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے ۔