کرکٹ آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے پر غور کررہا ہے. آسٹریلیا کی ٹیم اگر پاکستان کا دورہ کرتی ہے تو یو اے ای میں پانچ ون ڈے میچز کی سیریزکے چند میچ پاکستان میں بھی کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے پاکستان نے سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں، دورہ کرنے کے لیے پی سی بی کے ساتھ صورتحال پر غور کر رہے ہیں، کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہوگی۔
یاد رہے کہ اگر کرکٹ آسٹریلیا رضامند ہو گیا تو کینگروز 20 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔