پاکستان سے گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات پر آئی ایم ایف نے عدم اطمنان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرکے صارفین سے بجلی کا مکمل ٹیرف وصول کیا جائے۔
آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا روز ہے، دونوں فریقین کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل ہونے پر پالیسی مذاکرات کا آغاز ہو گا۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کی حکومتی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکردگی پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈسکوزکی 100 فیصد ریکوری نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔
آئی ایم ایف کے ڈسکوزکے 100 فیصد بل وصولی میں ناکامی پرشدید تحفظات ہیں، جبکہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ 100 فیصد بل وصولی کے بغیر گردشی قرضوں کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، حکومت ڈسکوز سے 100 فیصد بل ریکوری کیلئے سخت اقدامات لے۔
آئی ایم ایف نے گردشی قرض مینجمنٹ پلان کے اہداف، بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے اور صنعتی شعبے کی ٹیرف سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔