اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 16.6 فیصد سے 124 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے تاہم 50 کیوبک میٹر تک گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین مندرجہ بالا اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ گھریلو، کمرشل، پاور سیکٹر، کھاد، سیمنٹ انڈسٹری اور سی این جی سمیت تمام شعبوں کیلئے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں قدرتی گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔