اسلام آباد: انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا کس کا اختیار ہے اس حوالے سے عدالت عظمیٰ آج اہم فیصلے سنائے گی۔ سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی کے الیکشن ازخود نوٹس کیس میں فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ آج 11 بجے سنا ئے گا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی بھی آئنی ادارہ انتخابات کی مدت نہیں بڑھا سکتا۔ عدالت کے علاوہ کسی کو انتخابی مدت بڑھانے کا اختیار نہیں، ہمیں بھی ٹھوس وجوہات دینا ہونگی، 90 روز میں الیکشن کرانا آئین کی روح ہے، کسی فریق کی نہیں آئین کی حمایت کر رہے ہیں، سیاسی جماعتیں الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کریں۔