آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ باضابطہ طور پر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے۔
بھارت سے تیسرے ٹیسٹ کے موقع پر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انھیں یادگاری کیپ دی گئی، وہ ہال آف فیم کا حصہ بننے والے 25 ویں آسٹریلوی کرکٹر ہیں، پونٹنگ نے دنیا کے نامی گرامی کرکٹرز میں شمولیت کو اپنے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔ رواں برس ان کے ساتھ بھارتی راہول ڈریوڈ اور انگلینڈ کی کلیئر ٹیلر کو بھی آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گی