پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دائر درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت، گورنر خیبرپختونخوا اور صدر مملکت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیس کی درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔
عدالت میں اسپیکر صوبائی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف مشتاق غنی پیش ہوئے۔
مشتاق غنی نے عدالت سے درخواست کی کہ چونکہ وکلا کی ہڑتال ہے وہ پیش نہیں ہوسکتے تو فریقین کو نوٹسز جاری کرکے قریبی تاریخ دی جائے، جس پر فاضل عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔