کلفٹن کے علاقے سے پولیس نے آئس نشے کے الزام میں خاتون نیوز کاسٹر کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس پی کلفٹن سہائی عزیز نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دونوں میاں بیوی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ رہ چکے ہیں اور خاتون نجی چینلز میں نیوز کاسٹر بھی رہ کرچکی ہیں، ملزمان گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرتے تھے اور شوہر سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
علی رضا عابدی کے قتل کے حوالے سے ایس پی کلفٹن سہائی عزیز کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کے دونوں موبائل فون فارنسک کے لیے بھیجے گئے ہیں جب کہ حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیجز بہت واضح نہیں۔