پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کو حراست میں لے لیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے بعد پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کیا۔