چودھری شجاعت اور پرویزالہٰی کے درمیان عید کے پہلے روز ملاقات ہوئی جس میں چودھری شجاعت کی جانب سے پرویز الہٰی کی صحت پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کو صحت پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا۔
پرویز الہٰی نے صحت کے معاملات کو لےکرسیاست سے علیحدگی پر غور شروع کردیا ہے۔چودھری پرویز الہٰی کا ممکنہ طور پر سیاست اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں،ان کا کھانا پینا ، ادویات لینا ایک ٹائم ٹیبل کے تحت طے ہوتا ہے۔
چودھری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی کی جانب سے دیا گیا اسٹاف واپس لے لیا گیا
جیل میں ہونے کے باعث پرویز الہٰی ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل نہیں کرپارہے۔
ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی کی پی ٹی آئی سےعلیحدگی کافیصلہ مونس الہٰی کی رضامندی سےمشروط ہے،مونس الہٰی نے تاحال پی ٹی آئی سے علیحدگی پر انکار کیا ہے۔