نیب آرڈیننس میں بنیادی ترامیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔
ذرائع وزارت قانون وانصاف کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی۔ نیب آرڈیننس میں بنیادی ترامیم کی منظوری صدارتی آرڈیننس کے ذریعے دی جائے گی۔
قائم مقام صد رآج رات صدارتی ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیں گے۔ چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرسکیں گے۔
نیب قوانین کے تحت گرفتار ملزم کو 14 کے بجائے 30 دن جسمانی ریمانڈ میں رکھا جاسکے گا۔