مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نو مئی کے دہشتگردوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہونی چاہیے، 9 مئی کے سہولت کار کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نجومی تونہیں کہ بتا سکیں کہ ڈبل یا ٹرپل گیم ہو رہی ہے لیکن جو عالمی فورسز پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سہولت کاری ضرور کر رہی ہیں۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اس بار بھی ن لیگ کو انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی تو اسے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں کہیں گے قوم بھی اسے قبول نہیں کرےگی، 90 فیصد سمجھتا ہوں کہ جتنے قصور وار جنرل فیض ہیں.
اتنے ہی ذمے دار جنرل باجوہ ہیں۔مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے دہشتگردوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہونی چاہیے 9 مئی کے سہولت کار کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔