نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
تحریکِ انصاف کے ساتھ الیکشن میں کوئی سختی نہیں برتی جائیگی، نگران وزیراعظم
نیشنل ایپکس کمیٹی اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کی طرف سے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔
گزشتہ روز نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔