پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو شکست دے کر بھارتی سر زمین پر نئی تاریخ رقم کر دی۔
جمعہ کو بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔
پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی سرزمین پر نئی تاریخ رقم ہوئی کیوں کہ پاکستان نے بھارت میں پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ کا میچ جیتا ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے بھارتی سر زمین پر ون ڈے ورلڈکپ کے 2 میچز کھیلے تھے اور دونوں میچز میں ہی گرین شرٹس کو شکست ہوئی تھی۔
1996 کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو بنگلور میں بھارت نے ہرایا تھا جبکہ 2011 کے سیمی فائنل میں پاکستان کو موہالی کے مقام پر بھارت سے شکست ہوئی تھی۔