کراچی مغربی ہواؤں کے زیر اثر شہر قائد کے مضافاتی علاقوں میں آج گرج چمک کے بادل بننے کا امکان ہے۔
کراچی شہر میں ان دنوں گرمی کا راج ہے تاہم موسم کا حال بتانے والوں کی جانب سے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر تیسرٹاؤن،کاٹھور، ایم 9 موٹر وے، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن اور ملیر ہائی وے پر ہلکی بارش متوقع ہے۔
جواد میمن نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کے مرکزی علاقوں میں کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔