استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) آج خانیوال میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
آئی پی پی نے خانیوال کے جہانیاں اسٹیڈیم میں جلسے کے لئے پنڈال سجا لیا، 100 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج بنایا گیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی نے جلسہ گاہ میں 30 سے 35 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پنڈال میں 50 ہزار سے زائد افراد کی گنجائش ہے۔
پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم سمیت دیگر اہم رہنما جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ شہری ٹولیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔