سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن پر جھوٹے الزام لگانے والے محکمہ اطلاعات کے افسر منیر جلبانی نے معافی مانگ لی۔
شرجیل میمن صاحب میں آپ سے مخاطب ہوں، حقیقتیں جب میرے سامنے آئیں ان کو مدنظر رکھ کر میں تہہ دل سے آپ سے معافی کا طلبگار ہوں، اور اگر ہوسکے تو مجھے معاف کیجئے گا، کیوں کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے انچے منصب پر فائز کیا ہے، اچھا مان اور مرتبہ دیا ہے، اور اچھی حیثیت ہے آپ کی، میں ایک چھوٹا سا انسان ہوں۔
اللہ تعالیٰ بھی کہتا ہے کہ: “معاف کرنا بہتر ہے بدلہ لینے سے، اے طاقتور انسان جتنی طاقت میں نے آپ کو دی ہے، اپنی اس طاقت کو مخلوق کی بھلائی کے لیے استعمال کریں، میری مخلوق کے ساتھ بھلائی کریں، جب تک اس طاقت کا اثرورسوخ ہوتا ہے، تب تک میری مخلوق کو گناہ سے نیکی کی طرف لے آئیں، اور انہیں اپنی طرف لے آئیں۔
شرجیل انعام میمن صاحب یہ الفاظ شاید اللہ تعالیٰ نے آپ جیسے لوگوں کے لیے فرمایا ہے، ہم غریب ہیں مسکین ہیں، آپ طاقتور ہیں، میں آپ سے اپنے ضمیر کی موجودگی میں آپ سے معافی مانگتا ہوں، امید ہے آپ مجھے معاف کردیں گے، آپ کے لاکھوں احسان ہونگے۔