کراچی ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔
ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وزیر رؤف صدیقی کو طبیعت خراب ہونے پر این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی۔
ترجمان کے مطابق رؤف صدیقی کیس کے سلسلے میں ہائیکورٹ آئے ہوئے تھے جہاں متعلقہ عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث وہ کیفے ٹیریا میں چائے پی رہے تھے کہ اس دوران انہیں دل میں تکلیف ہوئی۔
اسپتال ترجمان نے بتایا کہ رؤف صدیقی کی ابتدائی انجیوپلاسٹی کامیابی سےہوگئی، انہیں انجیوپلاسٹی پروسیجر کے دوران ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق رؤف صدیقی کو شدید ہارٹ اٹیک کے ساتھ اسپتال میں لایا گیا تھا اور ہارٹ اٹیک کے باعث ان کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہوگیا تھا جس وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔