پشاور سابق وزیر خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی کو پشاور ایئر پورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے شوکت یوسفزئی کو باچاخان ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ہے، اپنے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں نے کلیئر کر دیا مگر پھر آف لوڈ کر دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ تمام کلیئرنس ملنے کے بعد سمجھ نہیں آ رہا کیوں روکا گیا، سمجھ نہیں آ رہا کہ کیوں اور کس نے حراست میں لے کر بٹھایا ہوا ہے، میں اس وقت پشاور ایئرپورٹ پر ہوں، ابھی انھوں نے بتایا آپ آف لوڈ ہیں۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا ای سی ایل میں نام ہے نہ میرے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے، میں نے کبھی فوج اور اداروں کے خلاف بھی بات نہیں کی، اپنی سیاست میں ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے، ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی، دو نمبر کی سیاست نہیں کی۔‘‘
انھوں نے کہا میں عمرے کے لیے چھ سات دن کے لیے جا رہا ہوں، لیکن وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ نہیں جا سکتے، بورڈنگ کارڈ بھی لے لیا گیا ہے۔