اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوموار کی صبح کُہر پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سورج نکلنے کے باوجود درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی آئندہ چند روز تک خشک سردی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
مالم جبہ 12، مری07،کالام04، چترال، راولاکوٹ02، کاکول، دروش، استور میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ سردی کالام، قلات منفی 11، اسکردو، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 08، بگروٹ،گوپس منفی 07، استور منفی 06، چترال، ہنزہ منفی 05 اور دالبندین میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا۔