سلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نواز شریف کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے کیونکہ ضمانت کی منسوخی کے لیے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون ایک اہم سیاسی جماعت ہے اور اب انہیں اپنی نئی قیادت منتخب کر لینی چاہیے کیونکہ نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکی ہے۔