لاہور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 سال بعد لاہورمیں شیر واپس آئے گا اورترقی کا پہیہ جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گجومتہ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے وعدہ ہے شیر کو جتواؤ دن رات خدمت کریں گے ، کہیں سے میٹروبس اور کہین اسپیڈوبس گزر رہی ہے، جگہ جگہ آپ کو نوازشریف کے منصوبے نظرآئیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں ن لیگ نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے تھے، جو پچھلے 4 سال لاہور میں گھسے وہ کوئی ترقی نہیں کرسکے، لاہور کو لاوارث بنادیا کوئی کوڑا اٹھانے والا نہیں، ان کو 8فروری کو لاہور سے اٹھا کر باہر پھینک دینا ہے۔
ٓن لیگی رہنما نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے، 5سال بعد لاہور میں شیر واپس آئے گا،ترقی واپس آئے گی، جتنی مہریں شیر پر لگیں گی اتنی تیزی سے ترقی ہوگی۔
انھوں نے سوال کیا کہ 8 فروری کو لاہور میں کون دوڑے گا، 5 سال بعد شیر واپس آئے گا، لاہور اور پنجاب سمیت پورےپاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔
مریم نواز نے عوام سے اپیل کی 8 فروری کو سب نکلیں گے اورشہر کو مہر لگائیں گے، ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔