للاہور: ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت د یتے ہوئے وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار حمزہ شہباز نے درخواست میں وزارت داخلہ، پاسپورٹ امیگریشن حکام اور نیب کو فریق بنایا تھا۔