گذشتہ برس نومبر میں ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا تاہم گذشتہ رات گوگل نے ڈالر کی قدر میں کمی کے سب ریکارڈ توڑ ڈالے
مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھلے 139 روپے ہی کیوں نہ ہو لیکن سرچ انجن ڈالر کی قیمت صرف 76 روپے 25 پیسے پر لے آیا۔
گوگل کے کرنسی کنورٹر پر پاکستانی روپے اور دیگر کرنسیوں کے شرح مبادلہ کے غلط نتائج پروگرامنگ کی غلطی کا نتیجہ ہوسکتے ہیں، لیکن یہ کارنامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے لوگ ضرور تجسس میں مبتلا ہوگئے اور شاید ڈالر جمع کرنے والوں کو ایک لمحے کو جھٹکا بھی لگا ہوکہ ہم تو لٹ گئے۔