حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کے اشتراک سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ‘کامیاب نوجوان’ کا نام دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ انڈیکس پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ‘کامیاب نوجوان’ کے نام سے اس منصوبے کی منظوری دی۔