خیبرپختونخوا میں چینی باشندوں پر حملے کے بعد وزیراعظم نے آج اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پرغور کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری حکام اورآئی جیز شریک ہوں گے۔
دوسری جانب آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے اب وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 مارچ کو ہوگا۔