پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 257 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 257 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 40 ہزار کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 40 ہزار 159 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔
مارکیٹ کا آغاز 39 ہزار 902 پوائنٹس پر ہوا تاہم کچھ ہی دیر میں مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔
گزشتہ تین روز سے مارکیٹ کے مسلسل مثبت زون میں ٹریڈ کرنے کے باعث سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اپنا سرمایہ مارکیٹ میں لگانے پر دلچسپی لے رہے ہیں۔
ابتدائی ایک گھنٹے میں مارکیٹ میں 20,643,540 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,116,531,253 بنتی ہے۔