برطانیہ میں اگلے 5 برس کس کا راج رہے گا برطانوی عوام اس کا فیصلہ کل کرے گی۔
برطانیہ بھر میں 4 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پارلیمنٹ کی 650 نشتوں کے لیے ساڑھے 4 ہزار سے زائد امیدوار انتخابی دنگل میں اُتر رہے ہیں۔
ملک بھر میں تقریبا 50 ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں، ووٹنگ کے لیے 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
پولنگ کا سلسلہ صبح 7 بجے سے شروع ہوگا جو رات 10 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ کام پر جانے والے اکثر افراد صبح ہی ووٹ ڈال کر فارغ ہوجاتے ہیں جبکہ دن میں عموماً ریٹائرڈ افراد اور گھریلو خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کرتے ہیں۔
عام انتخابات کے دوران دن بھر لندن کا موسم خوشگوار رہے گا اور دھوپ نکلے گی۔
خیال رہے کہ الیکشن کے بعد 9 جولائی کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور پھر اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔
جلاس میں منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر کا انتخاب ہوگا.