غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی بدستور جاری،غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں ڈرون حملہ کر کے شجاعیہ میں رہائشی بلاک مکمل تباہ کر دیا،اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں کو یورپی ہسپتال اور خیمہ بستیاں خالی کرنے کی دھمکی کے بعد خان یونس سے بھی ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا آغاز ہوگیا۔ اقوام متحدہ کےمطابق بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 19 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے، ادھرجنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 37 ہزار 925 سے زائدفلسطینی شہید جبکہ 87 ہزار 141 فلسیطینی زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔