پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں خود کش حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے پرسخت مذمت کرتے ہوئے الزام کو مسترد کردیا۔
دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے پرردعمل میں کہا کہ پلواما خود کش حملے پرگہری تشویش ہے، دنیا کے کسی بھی حصے میں پُرتشدد کارروائی کی ہمیشہ مذمت کی ہے جب کہ بغیرتحقیقات پاکستان سے تعلق جوڑنے کی بھارتی کوششوں کومسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزضلع پلوامہ میں زوردارکاربم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے تھے۔