کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 597 پوائنٹس تک گر گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی 597 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور 100 انڈیکس 39 ہزار 9 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس میں 547 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 59 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔