لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 شہری شہید ہوئے جن میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ میں بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون شہید ہوگئیں۔
عباس پور میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شہری شدید زخمی ہوا ہے۔