قومی ایکشن پلان کے تحت 121 افراد کو اب تک حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبائی حکومتوں نے 182 مدارس، 34 اسکول و کالجز اور 5 اسپتالوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔
اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں نے 163 ڈسپنسریوں، 184 ایمبولینسز اور8 دفاتر کو بھی اپنی تحویل میں لیا ہے۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری ہے، وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کےساتھ رابطے میں ہے۔
واضح رہےکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف اور بیٹے حماد اظہر کو بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔