بارسلونا کے سابق کپتان کارلس پائیول فٹبال کو فروغ دینے کیلیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
کارلس پائیول فنٹاسٹک ورلڈ سوکرز اسٹارکے میچزکی پروموشن کیلیے آئیں گے، کراچی میں پی ایس ایل فور فائنل میں بھی ان کی موجودگی کا امکان ہے،اسٹار فٹبالر 16 مارچ کو پہنچ رہے ہیں۔
سابق اسپینش فٹبالر نے10سال تک بارسلونا کی قیادت سنبھالی، وہ 2008 کی یوروکپ فاتح اسپینش ٹیم کے ممبر بھی رہے۔
واضح رہے اس سے پہلے رونالڈینو، کاکا اور فیگو جیسے انٹرنیشنل پلیئرزبھی پاکستان آچکے ہیں۔