نارتھ ناظم آباد میں ڈاکؤوں نے گھرپرڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے بلاک ڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکؤوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نوید، اس کی اہلیہ کرن اوربچہ زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوطبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، واقعہ کے حوالے سے زخمیوں کے بیانات بھی لئے جا رہے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 10 سے زائد خول ملے ہیں، واقعہ ڈکیتی ہے یا ذاتی دشمنی فوری طور پر نہیں بتایا جاسکتا تاہم کرائم سین انویسٹی گیشن ٹیم نے شواہد اکھٹے کرلیے۔