سابق وزیراعظم نوازشریف کی جاتی امرا میں اپنی والدہ سے ملاقات ہوئی جہاں ان کی والدہ نے دعاؤں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد جاتی امرا پہنچے جہاں سب سے پہلے ان کی والدہ سے ملاقات ہوئی اوروالدہ نے انہیں دعائیں دیں اور گلے سے لگایا۔
جاتی امرا میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ نوازشریف کی جیل سے رہائی پرلیگی کارکنوں کا جشن تاحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پرضمانت پررہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ بیرون ملک نہیں جاسکتے۔